17 ستمبر 2010 - 19:30

بم دھماکہ ابو سیدہ مسجد کے قریب واقع شیعہ اکثریتی علاقے کے بازار میں ہوا جس میں 30 سے زیادہ افراد شہید اور 46سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مزید شہادتوں کا امکان ہے۔مزید دھماکوں کے پیش نظر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔واضح رہے کے بعقوبہ شہر میں گزشہ دنوں بھی کئی بم دھماکے ہوئے جو کے سلسلہ وار دہشت گردی کی ایک کڑی ہے۔عراق میں امریکی فوجوں کی آمد کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد شیعہ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ عراقی حکومت دہشت گردی کے ان واقعات میں سعودی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110